ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام میں بی جے پی کو جھٹکا، تیج پور کے ناراض ایم پی نے پارٹی چھوڑنے کا کیا اعلان

آسام میں بی جے پی کو جھٹکا، تیج پور کے ناراض ایم پی نے پارٹی چھوڑنے کا کیا اعلان

Sat, 16 Mar 2019 20:33:33    S.O. News Service

گوہاٹی،16 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر تمام پارٹیوں میں رہنماؤں کے ناراضگی کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔آسام میں تیج پور سے بی جے پی کے ایم پی رام پرساد سرماہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔آسام کے وزیر خزانہ اور پارٹی کے قدآور لیڈر ہیمنت بسو سرما کو بی جے پی نے تیج پور سے ٹکٹ دینے کا پلان بنایا ہے،ٹکٹ کٹنے کی وجہ سے رام پرساد سرماہ ناراض بتائے جا رہے ہیں۔رام پرساد سرماہ نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ میں آج بی جے پی چھوڑ رہا ہوں لیکن میں آسام کے ان کے پرانے بی جے پی کارکنوں کے لئے واقعی دکھی ہوں جو پارٹی میں نئے دراندازوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نظر انداز ہیں،میں نے ان کارکنوں کی بات کو زوردار طریقے سے اٹھایا لیکن ان کی آواز اٹھانے والا اب کوئی نہیں ہے۔ سرماہ نے پارٹی میں شامل ہیمنت بسو سرما جیسے لوگوں پر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہاکہ یہ پارٹی کے پرانے کارکن ہی ہیں جنہوں نے دہائیوں تک بی جے پی کو بغیر کسی دوسرے کی حمایت کے اقتدار میں رکھا لیکن ان میں سے اکثر کو درکنار کر دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ آسام کی تیج پور سیٹ پر کانگریس کا اچھا خاصا اثر تھا، لیکن 2014 کے انتخابات میں یہاں ایسی مودی لہر چلی کہ پہلی بار اس سیٹ پر کمل کھلا اور بی جے پی امیدوار رام پرساد سرماہ نے 86 ہزار 20 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، انہیں کل چار لاکھ 46 ہزار 511 ووٹ ملے تھے۔دوسرے نمبر پر کانگریس امیدوار بھوپین کمار بورا کو 3 لاکھ 60 ہزار 491 ووٹ ملے تھے،16667 لوگوں نے یہاں نوٹا کا بٹن دبایا تھا،63 سالہ رہنما رام پرساد سرماہ نے بی اے اور ایل ایل بی کی ہے۔پیشے سے وکیل رام پرساد ماحول اور جنگلی حیات کے تحفظ کے کام میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔


Share: